میزان بینک کی طرف سے کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟حلال ہے یا حرام؟
شرعی احکام (جیسے: تصاویر اور غیر شرعی لباس سے اجتناب ، اور نماز روزہ ) کی رعایت رکھتے ہوئے ورزش کی غرض سے صرف کرکٹ کھیلنے میں تو حرج نہیں، البتہ اس پر اگر بینک کی طرف سے کوئی معاوضہ یا انعام وغیرہ دیا جائے تو اس کا لینا اور استعمال کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200307
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن