میرے 6بیٹے اور 1 بیٹی ہے ، اب 4 سال سے میری بیوی کو مرگی کا مرض ہے، اس وجہ سے میں نے بچوں کا سسٹم آپریشن کے ذریعے عارضی طور پر ختم کردیا تو کیا ازروشریعت یہ جائز ہے یا نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں مستقل بنیاد پر بچہ دانی نکلوانا یا ہمیشہ کے لیے بچہ دانی بند کروانا شرعاً جائز نہیں، البتہ جب تک مکمل صحت نہیں ہوجاتی اس وقت تک حمل سے بچنے کی عارضی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200560
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن