بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محتاجی سے بچنے کے بارے میں روایت کی تحقیق


سوال

کیا یہ صحیح روایت ہے کہ جو آدمی چار چیزیں لازم پکڑے تو وہ اور اس کے اہل وعیال محتاج نہیں ہو ں گے:

1: صبح سویرے اٹھنا۔  2: نماز کا وقت آنے سے پہلے وضو کرنا۔  3: وترکی نماز کے بعد دنیا کی باتیں نہ کرنا۔  4: اذان سے پہلے مسجد میں آنا؟

جواب

تلاش کے باوجود اس طرح کی کوئی روایت نہیں ملی ہے،  ممکن ہے کہ بزرگوں کا مجرب ہو یا مختلف نصوص سے مستفاد ہو ، بہرحال اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہوگا ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200567

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں