بیوی سے مباشرت کے فوری بعد حیض شروع ہو جائے تب کیا حکم ہے؟
جنابت(غسل واجب ہونے) کی حالت میں کسی عورت کو ماہ واری آجائے تو اس پر غسلِ جنابت فرض نہیں رہتا؛ اس لیے کہ غسلِ جنابت تو پاکی کے لیے ہوا کرتا ہے اور جب تک وہ عورت ایامِ حیض میں ہے، پاکی کا تصور ہی نہیں ہوسکتا، لہذا ایامِ حیض میں عورت غسلِ طہارت نہیں کرے گی، ایام ختم ہونے پر غسل کرنا ہوگا۔
البتہ اگر کوئی عورت ماہ واری کے ایام میں ویسے ہی غسل کرنا چاہے تو شرعی اعتبار سے اس میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن یہ غسل غسلِ طہارت نہیں کہلائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200104
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن