اگر کسی پر قرض ہے اور وہ قر ض ادا نہیں کرسکتا تو دوسرا بندہ اس کا قرض ادا کرسکتا ہے، اور پھر جو مقروض آدمی ہے وہ اس قرض کو قسطوں میں ادا کرسکتا ہے۔ آج کل جو قسطوں میں اضافےلیتے ہیں اس کے ساتھ اس کا کیا حکم ہے؟
کسی نادارشخص کے قرض کو ادا کرنا کارِ ثواب ہے ۔لیکن بعد میں اس سے اگر یہ قرض قسطوں میں اضافے کے ساتھ لےگا تو سود اور حرام ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200302
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن