قرآنِ پاک کی تلاوت میں تلفظ صحیح کرنے اور غلطی سے بچنے کے لیے کسی قاری کی تلاوت (Handfree ) میں سنتے ہوئے ساتھ ہی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
کسی قاری صاحب کی تلاوت کی ریکارڈنگ سنتے ہوئے تلفظ سیکھنے کی غرض سے ساتھ ساتھ پڑھنا جائز تو ہے، لیکن اس سے بہتر صورت یہ ہے کہ ہر ایک یا دو آیتوں کے بعد ریکارڈنگ روک کر زبان سے انہیں دہرالیا جائے۔
"(فإذا قرأناه) أي القران بلسان جبرئيل أضاف قراءة جبريل إلى نفسه مجازًا لأنه بامره ورسالته (فاتبع قرآنه) قراءته يعنى فاقرأ بعد قراءة جبريل حتى يرسخك فى ذهنك كذلك لا بد للتلميذ أن يقرأ بعد قراءة الشيخ ولايقرأ معه كيلايقع المزاحمة والتشويش فى القراءة والحفظ". (التفسير المظهري: ١٠/ ١٣٩) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200647
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن