میرے ایک جاننے والے نے ایک اسٹیبلائزر مجھے دیا ہے، جو کہ universal کا ہے، جو قادیانی کمپنی کا ہے، تو میں اب کیا کروں؟
قادیانی مصنوعات کی خریداری غیرتِ ایمانی کے خلاف ہونے کی وجہ سے شرعاً و اخلاقاً ممنوع ہے، تاہم اگر کسی کے پاس پہلے سے کوئی چیز موجود ہو یا کسی نے ہدیہ کی ہو تو اسے ضایع کرنے کی ضرورت نہیں، استعمال میں لا سکتے ہیں۔ اس صورت میں کمپنی کے نام کو ہٹا دیا جائے، تاکہ کسی کے لیے بد گمانی کا سبب نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200069
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن