فیس ایپ کے متعلق فتوی درکار ہےجس میں نوجوان کے بڑھاپے کی تصویر کشی کی جاتی ہے، یعنی وہ ایپ موجودہ شکل و صورت کو بوڑھا کرکے دکھاتی ہے۔
جس طرح کسی بھی جان دار کی تصویر کشی کرنا بلا ضرورتِ شرعیہ جائز نہیں ہے، اسی طرح جان دار کی تصویر میں ایڈیٹنگ کرنا بھی جائز نہیں ہے، لہذا تصویر پر مشتمل کوئی بھی ایپ بلا ضرورت استعمال کرنا جائز نہیں ہے، نیز کسی تصویر میں تبدیلی کرکے دیکھنا لغو اور بے کار عمل ہے، عبث میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بامقصد اعمال میں زندگی گزرانی چاہیے، آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ ہر لایعنی بات اور کام سے خود کو بچائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200975
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن