کیا فجر کی نماز میں سنت سے پہلے تحیۃ المسجد پڑھ سکتے ہیں؟
صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد فجر کی سنتوں کے علاوہ کوئی دوسری نفل نماز تحیۃ المسجد وغیرہ نہیں پڑھ سکتے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 374):
"(وكره نفل) قصداً ..... (بعد طلوع فجر سوى سنته)؛ لشغل الوقت به". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201590
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن