اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب نہ ہو اور اس کے پاس قربانی کے پیسے ہوں تو وہ قربانی کرسکتا ہے؟
جو شخص صاحبِ نصاب نہ ہو تو اس پر شرعاً قربانی واجب نہیں ،تاہم اگر اپنی خوشی سے وہ قربانی کرناچاہے تو قربانی کرسکتا ہے قربانی کاثواب اسے حاصل ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200017
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن