ہم بستری کے کتنی دیر بعدتک نہانے کی گنجائش ہے؟
غسل فرض ہوجانے کے بعد جس قدر جلدی غسل کرلے بہتر ہے، تاہم اگر کسی وجہ سے فرض غسل میں تاخیرکرنا پڑجائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، بشرطیکہ غسل میں تاخیر کی صورت میں نماز قضا نہ ہو، ایسی صورت میں اس وقت تک کے لیے ہاتھ منہ دھولے یا وضو کرلے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200959
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن