عیسائی میاں بیوی اکٹھے ایمان لے آئیں تو ان کو نکاحِ جدید کرنا ہوگا یا نہیں؟
ایسے غیر مسلم میاں بیوی جن کا نکاح ان کے اپنے مذہب کے مطابق درست ہو، اگر وہ دونوں اکٹھےاسلام لائیں تو ان کا سابقہ نکاح برقرار رہے گا اور دوبارہ نکاح کرنا ضروری نہیں، اسلام لانے کے بعد بلا تجدیدِ نکاح دونوں میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ دونوں آپس میں محرم نہ ہوں؛ کیوں کہ مجوسیوں (آتش پرستوں) کے نزدیک محرم سے بھی نکاح درست ہے۔
"أسلم المتزوجان بلا سماع شهود أو في عدة کافر معتقدین ذلك أقرا علیه؛ لأنا أمرنا بترکهم وما یعتقدون ..." الخ. [رد المحتار: ٢/ ٤٢٠] فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144103200751
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن