کیاعورت گھر میں پینٹ شرٹ پہن سکتی ہے؟
عورت کے لیے اپنے شوہر کے سامنے جب میاں بیوی کے علاوہ کوئی اور موجود نہ ہو پینٹ شرٹ یا کوئی بھی لباس پہننے کی گنجائش ہے، تاہم پینٹ شرٹ چوں کہ صلحا اور نیک لوگوں کا لباس نہیں ہے اس لیے اس سے بہر صورت اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200481
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن