میں اپنی بیٹی کا نام علیشاء منصور رکھنا چاہتا ہوں، براۓ مہربانی میری راہ نمائی فرمائیں کہ یہ نام درست ہے کہ نہیں؟
اصل نام ’’علیشہ‘‘ ہے، اور یہ ’’عالی شاہ‘‘ سے بناہے، ’’علیشہ‘‘ کے معنی بلند بادشاہ، عظیم المرتبت بادشاہ۔ یہ مذکر لفظ ہے، بچیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کوئی اچھا نام تجویز کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200390
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن