بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہران نام رکھنا


سوال

’’ظہران‘‘  نام کے معنی کیا ہے؟ کیا یہ بچے کا نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

’’ظُهْرَان‘‘ (ظ پر پیش کے ساتھ  ) عربی زبان میں لفظ’’ظہر‘‘  کی جمع ہے، جس کے معنی کمر اور پشت کے ہیں۔ نیز ’’ظُهْرَان‘‘  ظہر اور عصر کی نمازوں کو بھی کہتے ہیں۔

اور ’’ظَهْرَان‘‘(ظ پر زبر کے ساتھ)کے معنی درمیان/ بیچ  کے ہیں.

دونوں  طرح تلفظ میں  نام کے ااعتبار سے کوئی خاص معنی نہیں، اس کے بجائے کوئی دوسرا نام تجویز کرلیں. نام رکھنے کا ادب یہ ہے کہ اس میں نیک لوگوں کی نسبت ملحوظ ہو، مثلاً انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمانوں کے نام پر ہو، یا وہ اچھا بامعنی لفظ ہو۔

حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کو قیامت کے دن تمہارے اور تمہارے باپ کے نام سے پکارا جائے گا، لہٰذا اپنے نام اچھے رکھو۔ (یعنی والدین اولاد کے نام اچھے رکھیں)۔ رواہ احمد و ابوادؤد۔ (مشکاۃ المصابیح، باب الاسامی، الفصل الثانی، ص: 408۔ ط: قدیمی)

اور حضرت ابو وہب جشمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: انبیاء کے ناموں پر نام رکھو۔ اور اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ ناموں میں سے ’’عبداللہ‘‘ اور ’’عبدالرحمٰن‘‘ ہے، اور مصداق کے اعتبار سے سب سے سچے نام ’’حارث‘‘ اور ’’ہمام‘‘ ہیں۔ اور سب سے برے نام ’’حرب‘‘ اور ’’مرہ‘‘ ہیں۔ رواہ ابوداؤد۔ (مشکاۃ المصابیح، باب الاسامی، الفصل الثالث، ص:409۔ط: قدیمی) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں