طوطا پالنا کیسا ہے؟ بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اگر ان پرندوں کو گھر میں پالتے ہیں تو یہ بد دعا دیتے ہیں تو کیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے؟
طوطا یا اسی طرح دیگر پرندے پالنا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ ان کی بھر پور دیکھ بھال (خوراک وغیرہ اور بیمار ہونے کی صورت میں علاج معالجہ) کا بندوبست کیا جائے، خود پرندوں کو یا ان سے گردوپیش دیگر افراد کو کسی قسم کی اذیت نہ ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی سے پرندہ پالنا ثابت ہے، بعد ازاں وہ مرگیا تو وہ افسردہ رہتے تھے، بنا بریں آں حضرت ﷺ ان سے اس حوالے سے دل لگی بھی فرماتے تھے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201329
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن