بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاقِ رجعی اور بائن


سوال

طلاقِ رجعی اور بائن میں فرق بتا دیں، اور طلاق کتنے طریقوں سے ہوتی ہے؟

جواب

’’رجعی طلاق‘‘  وہ ہوتی ہے جس میں دورانِ عدت رجوع ممکن ہوتا ہے، اور ’’بائن‘‘ وہ ہوتی ہے جس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے اوررجوع ممکن نہیں ہوتا، البتہ تین سے کم ہونے کی صورت میں تجدیدِ  نکاح جائز ہوتا ہے ۔

طلاق کے جن الفاظ میں شدت نہیں ہوتی وہ عام طور پر  رجعی طلاق کے الفاظ ہوتے ہیں اورجن کے معنی میں شدت اورسختی ہوتی ہے وہ بائن کے الفاظ ہوتے ہیں، اور عام طور پر الفاظِ  کنایہ سے جو طلاق دی جاتی ہے اس سے بھی طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بسااوقات ایک لفظ طلاقِ رجعی کا ہوتا ہے، مگر مخصوص احوال کی وجہ سے وہ بائن بن جاتا ہے، مثلاً غیر مدخولہ کو اگر طلاقِ رجعی بھی دی جائے تو وہ بائن ہوتی ہے،اسی طریقے سے اگر بائن کے بعد رجعی دی جائے تو وہ بھی بائن ہوتی ہے وغیرہ ۔تفصیل کے لیے کتبِ فقہ کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

باقی  اگر آپ طلاق کی کسی مخصوص صورت سے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں تو  اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال ارسال کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں