بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح شام کے مسنون اذکار کا وقت


سوال

صبح شام کے مسنون اذکار کس وقت پڑھے جائیں گے?  کیا صبح کے مسنون اذکار طلوع صبح صادق کے بعد نماز فجر سے پہلے پڑھ سکتے ہیں?  اور شام کے مسنون اذکار غروبِ آفتاب سے پہلے پڑھے جائیں گے یا نمازِ مغرب کے بعد؟

جواب

صبح کے اذکار کے لیے سب سے اچھا وقت صبح صادق سے لے کر اشراق تک کا ہے، البتہ اگر اس وقت میں کسی سے رہ جائے تو زوال سے پہلے پہلے تک بھی کرسکتے ہیں۔  شام کے اذکار کا بہترین وقت عصر سے مغرب کے درمیان ہے، لیکن اگر اس وقت میں نہ ہوسکیں تو پوری رات میں کسی بھی وقت شام والے اذکار  کیے جاسکتے ہیں۔ البتہ جن اذکار یا دعاؤں کے ساتھ حدیث شریف میں مثلاً مغرب کی نماز کے بعد پڑھنے کا ذکر ہو تو ان اذکار یا دعاؤں کو مغرب کی نماز کے بعد ہی پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں