خاتون کا انتقال ہوگیا، ورثاء درج ذیل ہیں:
شوہر، تین بیٹے، دو بیٹیاں .وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کے ترکہ کی تقسیم کا طریقہ کار یہ ہے کہ اولاً اُن کے ترکہ میں سے اُن کے قرضہ جات ادا کیےجائیں گے، پھر اگر انہوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ثلث مال میں نافذ کیا جائے گا اس کے بعد کل جائے داد منقولہ و غیر منقولہ کے 32 حصے کیے جائیں گے، جس میں سے آٹھ حصے اُن کے شوہر کو، چھ چھ حصے ہر ایک بیٹے کو اور تین تین حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی فیصد کے اعتبار سے پچیس فیصد شوہر کو، اٹھارہ اعشاریہ پچھتر فیصد ہر ایک بیٹے کو اور نو اعشاریہ سینتیس فیصد ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200874
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن