کیا ہر چار سنتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد دوسری سورت پڑھی جانی چاہیے؟
سنن ، نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دوسری سورت ملانا واجب ہے، لہذا چار رکعتوں والی سنتوں میں چاروں رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دوسری سورت بھی ملائی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201527
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن