"ریان" کا صحیح زیر،زبرکے ساتھ تلفظ کیا ہے؟ اور اگر"محمد ریان" نام رکھا جائے تو اس کے پورے معنی کیا بنیں گے؟
"ریان" را کے زبر ،یا کی تشدید اور زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی "سیراب کرنے والا "ہے، "ریان" جنت کا ایک خاص دروازہ ہے جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔
"محمدریان" نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143905200074
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن