اس سال روزے کا فدیہ کتنا ہے؟ نیز امسال فطرے کی رقم بھی بتادیں۔
دارالافتاء بنوری ٹاؤن کراچی کی طرف سے کراچی اور اس کے مضافات کے لیے سال 1439/2018 کے لیے صدقۃ الفطر کی طے کر دہ تفصیل درج ذیل ہے:
گندم : 90 روپے
جو : 230 روپے
کھجور : 900 روپے
کشمش : 1800 روپے۔
فدیہ کی رقم بھی صدقۃ الفطر والی ہی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201106
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن