میرے شوہر نے مجھے طلاق دی، دس دن بعد رجوع کر لیا، پھر چار سال بعد دوبارہ طلاق دی، اور پھر مہینے کے اندر اندر رجوع کر لیا. کیا فتوی ہو گا؟ کیا مجھے دوبارہ ان سے نکاح کرنا ہو گا؟ یا ہم پہلے کی طرح زندگی گزار سکیں گے؟
اگر آپ کے شوہر نے آپ کو طلاقِ رجعی دی ہے،تو شوہر عدت کے اندررجوع کرکے دوبارہ ساتھ رہ سکتا ہے، لیکن اس کے بعد صرف ایک ہی طلاق دینے کا اختیار رہے گا، اور اگر طلاقِ بائن دی ہے تو اس صورت میں دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح کیے بغیر ساتھ رہنا جائز نہیں۔
’’وإذاطلق الرجل امرأته، تطلیقةً رجعیةً، أوتطلیقتین، فله أن یراجعها في عدتها، رضیت بذلک أولم ترض‘‘. (الهندیة، ۱/۴۷۰)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200177
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن