حالتِ سفر میں نماز کا وقت داخل ہوا جب مقیم ہوا تو نماز کا وقت باقی تھا، کسی وجہ سے نماز قضا ہو گئی، اب نماز قصر قضا کریں گے یا پوری نماز ادا کریں گے؟
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ نماز قضا ہونے کے وقت مذکورہ شخص مقیم تھا؛ اس لیے اس نماز کی قضا میں اتمام (پوری پڑھنا) لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201446
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن