زید نے غلطی سے نمازِ جمعہ بے وضو پڑھائی، ایک دن بعد معلوم ہوا، اب زید اور اہلِ محلہ باجماعت قضا نمازِ جمعہ کی دو رکعت پڑھیں یا ظہر کی چار رکعات؟
اگر نمازِ جمعہ پڑھنے کے ایک دن بعد معلوم ہوا کہ امام نے نماز بغیر وضو کے پڑھادی تھی تو جمعہ کی نماز تو ادا نہیں ہوئی اور چوں کہ جمعہ کی نماز کی قضا نہیں ہوسکتی؛ اس لیے اب امام صاحب(زید) اور تمام مقتدیوں پر اس دن کی ظہر کی چار رکعت قضا پڑھنا لازم ہے، جماعت سے پڑھنا واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200278
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن