بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کا وقت داخل ہوتے ہی اگرخطبہ کی اذان دی جاتی ہو تو سنتیں کب پڑھیں؟


سوال

میں قطر میں مقیم ہوں، جب جمعہ کےدن خطبہ کی اذان شروع ہوتی ہے تو پاکستانی لوگ سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟ لوگوں کایہ کہنا ہے کہ ابھی زوال کا وقت ختم ہوا ہے اورامام خطبہ شروع کردیتا ہے اور لوگ سنت پڑھ رہے ہوتے ہیں ۔اس پر اعتراض بھی ہوتا ہے۔

جواب

جمعہ کی نماز کا وقت داخل ہوتے ہی خطبہ کی اذان دینا اور لوگوں کو سنتِ مؤکدہ  کی ادائیگی کا وقت نہ دینا درست نہیں ہے، لوگوں کوسنتِ  مؤکدہ کی ادائیگی کاوقت دینا چاہیے، تاہم اگر کسی جگہ ایسا ہوتا ہو تو  اس جگہ اذان کے بعد خطبہ سننے کا اہتمام کیا جائے سنتیں فرض کے بعد ادا کرلی جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں