کسی کو جمعہ مبارک کہنا کیسا ہے؟
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں بذاتہ تو حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔ نیزجہاں اس کے التزام کا اندیشہ ہو تو وہاں اس کی مستقل عادت نہ بنائی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200073
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن