جانور کے گلے میں کتنی رگیں ہوتی ہیں؟ جانور کے حلال ہونے کیلئے کم از کم کتنی کٹ جائیں تو جانور حلال ہوگا؟
کل چاررگیں ہوتی ہیں ،ذبح کرتے وقت جانورکے گلے کویہاں تک کاٹاجائے کہ نرخرے کے دائیں بائیں چاروں رگیں کٹ جائیں ،لیکن اگر ان میں سے تین بھی کٹ جائیں تب بھی ذبح درست اورجانورحلال ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143612200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن