بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تنگ دستی اور پریشانیوں کے حل کے لیے وظیفہ


سوال

تنگ دستی اور بچے بیمار رہتے ہیں، کوئی حل بتادیں!

جواب

پنج وقتہ نمازوں کی پابندی، گناہوں (خصوصاً تنہائی کے گناہ اور زبان کے گناہوں )سے اجتناب اور استغفار کی کثرت کے ساتھ ساتھ سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنےکا اہتمام کریں۔  اور جس قدر توفیق ہو صدقہ نکال لیاکریں، خواہ  پانچ، دس روپے ہو۔ حفاظت کے لیے صبح و شام کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کیجیے، نیز صبح وشام آیۃ الکرسی اور آخری تین قل تین تین مرتبہ پڑھ کر پورے جسم پر دم کرلیجیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201519

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں