ایک آدمی کا انتقال ہوگیا اور اس نے پچاس لاکھ (5,000,000)چھوڑے۔ اس کے ورثاء میں ایک بیوہ، ایک بیٹی، ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں حقوقِ متقدمہ (تجہیز و تکفین کے اخراجات، قرض، وصیت) کی ادائیگی کے بعد بقیہ رقم میں سے (باعتبارِ سوال مذکور ہ پچاس لاکھ روپے میں سے) بیوہ کو 625,000 روپے، بیٹی کو 2,500,000 روپے، بھائی کو 750,000 اور ہر بہن کو 375,000 روپے ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200752
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن