بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں جسم کے اعضاء اور بیمار گائے کاگوشت وغیرہ دیکھنا


سوال

1- مجھے خواب میں اپنے ناف(پیٹ والی سنڈی) سے سوراخ نظر آئے۔ مطلب وہاں پر زخم ہے اورا س میں سے پانی سا نکل رہا ہے۔اور ساتھ ہی میں میرے ہاتھوں میں کلیجی اور پھپھڑے کا حصہ تھا جیسے وہ میرے پیٹ سے نکلے ہو ں۔ وہ سب دیکھ کر میں بہت زیادہ پریشان ہوتا ہوں۔ پھر میرے علاقے کا ایک لڑکا مجھے کہتا ہے کہ یہ تو بہت بڑی بیماری ہے، اگر آپ نے ٹھیک ہونا ہے تو آپ کا تین لاکھ روپے کا آپریشن ہو گا تو آپ کی جان بچ سکتی ہے۔

2- اسی طرح دوبارہ سوتا ہوں تو پھر دیکھتا ہوں کہ اپنے ہم سائے  کی ایک بیمار گائے ذبح ہوتی ہے اور میری بڑی بھابھی مجھے آکر گائے کا گوشت دکھا تی ہے اور میں اسے کہتاہوں کہ یہ کوئی گوشت ہے؟یہ توچھیچھڑے ہیں، میں نہیں کھاتا۔ میرا دل نہیں مانتا کہ کسی بیمار ذبح جانور میں سے کچھ کھاؤں۔جب یہ سب باتیں ہوتی ہیں تب میں اور میری امی روڈ پر کھڑے ہو تے ہیں۔اس خواب کی تعبیر بتادیجیے!

جواب

آپ یاتو کسی حرام نشے میں مبتلا ہیں یا حرام کاروبار میں، جس کا نقصان آپ کو بھی پہنچ چکا ہے اور آپ کی اولاد کو بھی (اگر آپ صاحبِ اولاد ہیں) اور روز بروز مالی تنگی میں بھی مبتلا ہورہے ہیں؛ لہٰذا توبہ کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں