اگر نکاح نہ ٹوٹا ہو اور احتیاطاً تجدیدِ نکاح کرنا ہو تو اس کا طریقہ بتا دیں، اور اگر کسی وجہ سے نکاح ٹوٹ گیا ہو تجدید نکاح کرنا ہو تو اس کا طریقہ بھی ارشاد فرمادیں!
تجدیدِ نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ خطبہ نکاح پڑھنے کے بعددو مسلمان عاقل بالغ مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ ایجاب و قبول کیا جائے، احتیاطاً تجدید نکاح کیا جائے یا نکاح ٹوٹ جانے کے بعد نکاح کیا جائے دونوں کا ایک ہی طریقہ ہے، البتہ جو نکاح بطورِاحتیاط کیا جائے اس میں نیامہر مقررکرنا شرط نہیں ہے۔تجدیدِ نکاح کے وقت خطبے کی فضیلت بھی حاصل کرنی چاہیے مگر نکاح اس کے بغیر بھی درست ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200481
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن