مجھے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھنا تھا کہ اس کی شادی کو خاصا وقت ہو گیا ہے، لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہے، برائے مہربانی کچھ پڑھنے کو بتا دیں۔
صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی بے چارگی کو بیان کر کے خوب خوب دعائیں مانگیں۔ اس کے ساتھ بزرگوں نے ایک وظیفہ تو یہ بتایا ہے کہ : میاں بیوی ہمبستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیں۔ اور دوسرا وظیفہ یہ ہے کہ : سورۃ السجدہ کی آیات: سات، آٹھ اور نو کا کثرت سے ورد رکھیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143802200027
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن