بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری میں تشبیہ دینے کی نیت سے بیوی کو یوں کہنے ’’ تم بالکل میری امی ہی ہو، امی جیسی ہو‘‘ کا حکم


سوال

میری بیوی کی ٹانگوں میں درد رہتا، میں اسے کہتا رہتا ہوں کہ تم بالکل میری امی ہی ہو، امی جیسی ہو. ( مطلب میرا یہ تھا کہ جیسے امی کی ٹانگیں دردکرتی ویسے ہی میری بیوی کی). تو  کیا ایسا کہنے سے مجھے گناہ ہوا؟  ہمارا رشتہ خراب تو نہیں ہوا؟  کوئی کفارہ وغیرہ ؟

جواب

اگر آپ ٹانگوں میں درد رہنے کے اعتبار سے بیوی کو اپنی امی سے تشبیہ دینے کے لیے بیوی کو یوں کہتے ہیں کہ ’’ تم بالکل میری امی ہی ہو  یا امی جیسی ہو‘‘ تو  ایسا کہنے سے گناہ یا کوئی کفارہ لازم بھی نہیں ہوگا اور نہ ہی آپ کا  رشتہ خراب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں