میت کے ورثا ءمیں صرف ایک بیوہ اور ایک بہن ہے، میراث کی تقسیم کیسے ہوگی؟
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیاجائے گا جس میں سے ایک حصہ مرحوم کی بیوہ کو اور تین حصے مرحوم کی بہن کو ملیں گے۔یعنی سوروپے میں سے 25روپے بیوہ کو اور 75روپے بہن کو دیے جائیں گے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200010
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن