بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مقلدین کی مسجد میں نماز


سوال

بندہ جس جگہ کاروبار کرہا ہے وہاں نزدیک اہلِ حدیث  کی مسجد ہے،  قریب اور کوئی مسجد نہیں ہے تو کیا ان کی اقتدا میں نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟

جواب

غیرمقلد اگر خوش عقیدہ ہو،  یعنی ائمہ سلف کو بُرا بھلا نہ کہتا ہو اور مسائل میں مقتدیوں کے مذہب کی رعایت کرتا ہو، تو اس کے پیچھے نماز جائز ہے، اور اگر مقتدیوں کے مذہب کی رعایت نہ کرتاہو اور سلفِ صالحین اورائمہ کوبرا بھلا کہتاہو تواس کی اقتدا میں نماز پڑھنادرست نہیں۔ (ماخوذ از آپ مسائل اوران کا حل) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201756

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں