بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کی آواز اوپر منزل تک پہنچانے کےلیے مقتدی کا اونچی آواز سے تکبیر کہنا


سوال

دو منزلہ مسجد شریف میں جمعہ کے نماز ہو رہی تھی اور اسی اثنا میں بجلی کی عدمِ دست یابی کی وجہ سے سپیکر بند ہوگیا تو  ایسی صورت میں امام صاحب کی آواز اوپر والی منزل میں آنا بند ہو گئی، ایسے حالات میں کیا کیا جائے تاکہ نماز مکمل  ہو جائے ؟

جواب

مقتدیوں میں سے اونچی آواز والا ایک شخص یا ضرورت ہوتو ایک سے زیادہ افراد اونچی آواز سے تکبیر کہیں؛ تاکہ اوپر آواز جاسکے ۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض وفات میں جب نماز پڑھائی تو آپ کی آواز آہستہ تھی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اونچی آواز سے تکبیرات کہتے تھے۔

البحرالرائق میں ہے:

"اقتداء الناس بالنبي ﷺ في مرض موته وهو قاعد و هم قیام وهو آخر أحواله، فتعین العمل به بناءً علی أنه علیه الصلاة والسلام کان إماماً وأبوبکر مبلغاً للناس تکبیره، وبه استدل علی جواز رفع المؤذنین أصواتهم في الجمعة والعیدین وغیرهما". (البحر الرائق 1/364) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144107200645

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں