بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اروی اور روحہ نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ’’اروی‘‘ یا ’’روحہ‘‘  رکھنا چاہتاہوں ، 22-11-2019کواللہ تعالی نے بیٹی عطا  کی  ہے۔ راہ نمائی فرمادیں!

جواب

"اَروٰی"(أَرْوٰى)کا معنی ہے: خوب رو۔  حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ اور دیگر کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام " ارویٰ " تھا۔ اس نسبت سے اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔

’’رَوْحَه‘‘ کا معنی: پاک اور اچھی۔  یہ نام بھی اچھا ہے، اس کے رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم (4/ 2667):
"[الرَّوْحَةُ]: ليلة رَوْحَةٌ: طيبة". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں