کیا احرام کے اندر انڈر گارمنٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟
مرد کے لیے احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا استعمال کرنا ممنوع ہے، جس کی وجہ سے حالتِ احرام میں انڈر ویئر بنیان وغیرہ پہننے کی اجازت نہیں۔ تاہم اگر بواسیر یا ہرنیہ یا اس قسم کے کسی مرض کی شکایت ہو تو بھی بہتر ہے کہ لنگوٹ وغیرہ باندھ لے، لیکن اگر پھر بھی انڈر ویئر پہننا مجبوری ہو تو پہن سکتا ہے، البتہ ایک رات یا ایک دن یا اس سے زیادہ مدت تک ایڈر ویئر پہننے کی صورت میں ایک دم دینا لازم ہوگا۔ (حج کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا ، بعنوان انڈر ویئر 1/ 155)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200383
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن