1995 سے 2010 تک فطرہ کی رقم کیا تھی؟
اگر آپ گزشتہ سالوں کے فطرے کی رقم اس لیے معلوم کررہے ہیں کہ ان سالوں کے فطرے کی ادائیگی نہیں کی اور اب کرنا چاہ رہے ہیں توصدقہ فطر کی ادائیگی میں آج کی قیمت کا اعتبار ہوگا، گزشتہ سالوں کی قیمت کا لحاظ نہیں ہوگا۔لہذا آپ اس سال کی رقم کے اعتبار سے گزشتہ سالوں کا فطرہ اداکریں۔
الدر المختار مع رد المحتار (2/ 285):
"(وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا: يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه، فتح".
الفتاوى الهندية (1/ 192):
"وإن أخروها عن يوم الفطر لم تسقط، وكان عليهم إخراجها، كذا في الهداية". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200324
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن