بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا افغانستان جنگ جہاد ہے؟


سوال

کیا افغانستان جنگ واقعی جہادہے؟

جواب

افغانستان ایک مستقل ملک ہے، وہاں کے سیاسی و عسکری احوال سے واقف کار علماء اور واقفانِ احوال، شریعتِ اسلامیہ کی روشنی میں مسلح تصادم میں مسلمانوں کی کار روائی کو جہاد قرار دیں تو وہ یقیناً  جہادِ شرعی ہے، بالخصوص افغانستان پر مسلط غیر مسلم طاقتوں کے خلاف ان کے انسداد یا انخلا  کے لیے جذبہ ایمان، اعلاءِ  کلمۃ اللہ اور استخلاصِ وطن کی غرض سے مسلح جد و جہد ایسے ہی جہاد ہے، جیسے ہندوستان سے برطانوی سامراج اور خود افغانستان سے روسی افواج کے انخلا  کے لیے کی جانے والی کوششیں جہاد تھیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200160

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں