بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسی پر نماز پڑھنے والا کرسی کہاں رکھے؟


سوال

میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، اور میں باجماعت نماز میں صف کے ایک طرف ہوتا ہوں، اور اگرصف پوری نہ ہو تو کرسی اٹھا کر صف کے ساتھ مل جاتا ہوں۔ چند دن پہلے کا واقعہ ہے کہ میں فجر کی نماز میں حسبِ معمول دوسری صف میں ایک طرف کرسی پر بیٹھا تھا اور جماعت کھڑی ہو گئی، لیکن دوسری صف مکمل نہ تھی یعنی میرے بیچ اور صف کے درمیان 7 سے 8 بندوں کے کھڑے ہونے کی جگہ تھی، میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک صاحب آئے اور میرے ساتھ کھڑے ہو گئے اور کہا کہ ادھر ہی بیٹھےرہیں اور انہوں نے نیت کر کے نماز شروع کر دی جب کہ میں نے کرسی اٹھائی اور جماعت کے ساتھ مل گیا اور نماز پڑھنی شروع کر دی۔  جب اس بندے سے دوسرے دن بات ہوئی کہ آپ جماعت کے ساتھ کیوں نہیں ملے تو انہوں نے کہا کہ وہ میری وجہ سے نہیں ملے، انہوں نے مجھے معذور جانا اور میرے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح نماز ہو جاتی ہے چاہے بیچ میں گیپ ہو۔ 

جواب

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص صف میں مل کر نماز پڑھ سکتا ہے، صف سے ہٹ کر کونےمیں نماز پڑھنا اس کے لیے ضروری نہیں، البتہ اگر صف میں جگہ خالی رہنے کا خطرہ نہ ہو تو بہتر یہی کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا کنارے پر کھڑا ہو، تاکہ صفوں میں ظاہری انقطاع محسوس نہ ہو اور کسی کو تکلیف بھی نہ ہو ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200081

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں