بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسی پر بیٹھ کر تقریر کرنے کا حکم


سوال

جمعہ کے دن مسجد کے اندر خطبہ سے پہلے کرسی پر بیٹھ کر تقریر کر سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں! اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرنا چاہیے، بلکہ بعض روایات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کرسی پر بیٹًھنے کا ثبوت ملتا ہے لہذا کرسی پر بیٹھ کر تقریر کرنا جائز ہے۔ 

مسند ابن أبي شيبة (2/ 236، بترقيم الشاملة آليا):
"عن أبي رفاعة ، قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو يخطب، فقلت : يا رسول الله، إني لرجل غريب جاهل لايعلم ما دينه ؟ قال : « فترك الناس ونزل فقعد على كرسي جعلت قوائمه حديداً، فعلمني ديني ثم رجع إلى خطبته»".

كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال (3/ 797):
"عن أبي رفاعة عبد الله بن الحارث العدوي قال: دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو على كرسي خلت أن قوائمه حديد، فسمعته يقول: إنك لن تدع شيئا لله إلا أبدلك الله خيراً منه".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں