بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کام کی وجہ سے کسی لڑکی سے بات کرنے پر بیوی کا شک کرنا


سوال

میری شادی کو  8 سال ہو چکے ہیں. الحمداللہ ایک بیٹی بھی ہے، ویسے تو میری بیوی مجھ سے بہت محبت کرتی ہی، مگر کام کی وجہ سے  اگر کسی لڑکی سے بات کرنے پڑ جائے  تو وہ مجھ پر بے  حد شک کرتی ہے. میں نے آج تک کبھی کسی عورت سے تعلق نہیں رکھا تو جب بھی وہ مجھ پے شک کرتی ہے تو مجھے شدید غصہ آتا ہے. دل کرتا ہے کے اگر یہ بلاوجہ شک کر رہی ہے تو کچھ کر ہی لوں تاکہ افسوس تو نہ رہے. ہمیشہ اس کو سمجھاتا ہوں. لیکن آج تک اس پے کوئی اثر نہیں. اس وجہ سے گھر میں بہت نا اتفاقی ہے. سمجھ نہیں آتا کہ اس کو کیسے سمجھاؤں!

جواب

واضح رہے کہ بلا ضرورت نامحرم سے گفتگو کی شرعاً اجازت نہیں، تاہم اگر کسی مجبوری کی وجہ سے بات کرنے کی نوبت آجائے تو بقدرِ ضرورت بات کرنے کی گنجائش ہے، تاہم گفتگو اس انداز سے کی جائے کہ دل میں کسی قسم کی طمع پیدا نہ ہو، پس مسئولہ صورت میں  حتی الامکان خواتین سے بات کرنے سے اجتناب کیا جائے، اور کبھی مجبوری میں بات کرنے کی نوبت آجائے تو بقدر ضرورت بات کرنے کی اجازت ہوگی،  لیکن مستقل رابطہ (مثلاً: بذریعہ موبائل) نہ رکھیں، بیوی کے شک کرنے پر صبر کریں، اس پر اجر ہوگا،  تاہم اس کے شک کرنے  کی وجہ سے یہ خیال کرنا کہ گناہ کر ہی لوں تا کہ افسوس  نہ رہے، غلط خیال ہے،  اگر ایسا اقدام کرلیا تو گناہ کے ارتکاب پر اللہ رب العزت کی جانب سے پکڑ کا خوف ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں