بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چیچنیا کے صدر کے لیے روضہ مبارک کا دروازہ کھولنا


سوال

حال ہی میں چیچنیا کے صدر کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کا دروازہ کھولا گیا تو میں نے یہ وڈیو اپنے دوست کو شیئر کی تو اس نے شکوہ کیا کہ یہ شخص ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے اس کو کیسے اجازت مل گئی؟ اگر وہ واقعی ایسا ہے تو سعودی حکومت کا یہ  اقدام صحیح  ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں روضہ مبارک کا دروازہ کسی کے لیے کھولنا یا کسی کو اندر حاضری نصیب ہونا  مقدر کی بات ہے، تاہم یہ مقام انتہائی ادب و احترام کا ہے، اس مقام پر  فلم سازی کرنا اور جان دار کی تصاویر پر مشتمل ویڈیوز شیئر کرنا بے ادبی کے ساتھ ساتھ خلافِ شرع عمل ہے، جس پر سچے دل سے  توبہ کرنا  ضروری ہے۔

ہمارے ہاں شخصی سوالات کے جوابات عموماً نہیں دیے جاتے، نیز چیچینیا کے مذکورہ صدر کی شخصیت کے حوالہ سے ہم نا واقف ہیں؛ لہذا ان کی شخصیت پر تبصرہ کرنا ممکن نہیں۔ نیز ہمیں چاہیے کہ جو اُمور ہمارے دائرۂ اختیار میں ہیں اور جن کے اوپر ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا مدار ہے ان کی فکر اور اصلاح مقدم رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200231

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں