چمڑے کے موزوں کے اوپر کپڑے کے جراب پہن کر مسح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
چمڑے کے موزوں کے اوپر اونی اور سوتی موزے پہن کراونی اور سوتی موزوں پر مسح کرنا درست نہیں، البتہ اگر مسح کی تری چمڑے کے موزوں تک پہنچ جائے تو پھر درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143904200039
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن