وضو میں مسواک کرنا ایسے باتھ روم میں جہاں ٹائلٹ بھی ہو ، درست ہے؟
ایسے باتھ روم میں جہاں ٹائلٹ بھی ہو، وضو میں مسواک کرنا اوررکھنا درست ہے۔ البتہ وضو کے آداب میں سے وضو کی ابتدا اور درمیان کے اذکار (مخصوص دعائیں اور کلمات) بھی ہیں، اور بیت الخلا میں اللہ تعالیٰ کا نام لینا درست نہیں ہے؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ وضو ایسی جگہ کیا جائے جہاں بیت الخلا اور وضو کی جگہ کے درمیان دیوار یا حائل موجود ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201821
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن