بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وانیہ کی جگہ کوئی اچھا نام


سوال

میری بھتیجی جو کہ2 نومبر 2015کو بروزسوموار پیدا ہوئی جس کا نام "وانیا" رکھا، بعد ازاں  معلوم ہوا کہ یہ نام ٹھیک نہیں. برائے مہربانی کوئی اچھا نام بتا دیں جس سے بیٹی کی طبعیت پے برا اثر نا پڑے! 

 

جواب

 یہ لفظ "وانیا" نہیں "وانیہ"  ہے، عربی زبان کا  لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کا معنی عربی لغت میں سستی کے ہیں، اور "وانیہ "عربی زبان  میں  سست حرکات والی عورت کو کہا جاتا ہے۔ ( مصباح اللغات، ص: ۹۶۸) ۔ معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں ہے۔ اس لیے اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھ لیں۔ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں منتخب اسلامی نام حروفِ تہجی کی ترتیب پر موجود ہیں،  جنس اور حرف منتخب کرکے نام پسند کرسکتے ہیں. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200748

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں