’’ وانیہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
"وانیہ" عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کے درج ذیل معانی آتے ہیں:
1- سُست 2- لاغر جسم 3- ہلکی خوش گوار خوشبو۔ ( دیکھیے: القاموس الوحید: مادة:ونی، ص:1902، ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام" وانیہ " رکھنے میں حرج نہیں، تاہم دیگر معانی مناسب نہیں ہیں؛ لہٰذا معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں ہے؛ اس لیے اس کے بجائے کوئی اچھا بامعنی نام یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیں۔
ہماری ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘ کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام منتخب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201686
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن