نکاح کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟
وہ کون سے عمل ہیں جن سے بیوی حلال نہیں رہتی؟
1۔ طلاق، خلع،لعان، ایلاء وغیرہ سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔
2۔ نکاح برقرار رہتے ہوئے بیوی کے حرام ہونے کی دو صورتیں ہیں:
پہلی صورت وقتی حرام ہونا۔ جیسے احرام کی حالت میں، یعنی حج کے احرام میں طوافِ زیارت سے قبل اور عمرے کے احرام میں عمرے کی تکمیل تک، ظہار کرنے کی صورت میں کفارہ ادا کرنے سے قبل وغیرہ وغیرہ۔
دوسری صورت ہمیشہ کے لیے حرام ہونے کی ہے اور یہ اس وقت ہوتی ہے کہ جب شوہر اپنی بیوی کی ماں یا بیٹی کے ساتھ زنا کرلے یا حرمت مصاہرت کا باعث بننے والا کوئی عمل کربیٹھے۔
مذکورہ بالا تمام مسائل کی تفصیل کتب فقہ میں ہے، یہاں ان سب کا احاطہ کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے چند کا ذکر کردیا گیا ہے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200721
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن